استحکام پاکستان پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گرادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر محمود مولوی سے پاکستان تحریک انصاف کے32 کے ایم سی چیئرمینوں نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے جنرل سکریٹری علی جونیجو بھی موجود تھے۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں اسد امان ، صلاح الدین ، زبیر موسیٰ ، عمران پروانی، عمران قریشی شامل ہیں۔
ریاض خان ، عبدالوسیم ، علی رضا، سلمان، عبدالرحمن ،ادریس شامزئی، عزیز اللہ شامل ہیں۔
منیب الرحمن، عبدالمعید ایڈووکیٹ، طاہر پرویز، عاطف حیات، صنوبر فرحان، اسلم نیازی، گلفام، عاصم حیدر، اختر گل شیر، امجد، عبدالغنی اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ٹی آئی سے میئر انتخاب میں منحرف ہوچکے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
