پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپر دیر میں کارکنان سے ملاقات کر کے انہیں انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ضلع اپر دیر پہنچ گئے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپر دیر میں کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ، نجم الدین خان، امجد آفریدی فرزند وزیر ودیگر موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی ضلع اپر دیر عارف اللہ، جنرل سیکریٹری جہانزیب خان، سیکریٹری اطلاعات جاوید روغانی، صدر پی ایل ایف ضلع اپر دیر محمد اسماعیل ایڈووکیٹ، پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا انچارج خیبرپختونخوا آصف اللہ خان، پی پی پی دیر سٹی کے صدر محمد اسماعیل، شاکراللہ ودیگر نے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔
قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
