Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کو آگے لیکر جانا ہے تو سب کو لیکر چلنا ہوگا ، رانا ثناءاللہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لیکر جانا ہے تو سب کو لیکر چلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول پہلے اپنی حکومت بنانے کی بات کرتے تھے اور اب وہ مخلوط حکومت کی بات کر رہے ہیں لیکن اگلے چند دنوں میں وہ مان جائیں گے کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلاول کی زبان یا انداز میں جواب نہیں دینا چاہتے، ہم اس قسم کی تلخیوں کو بڑھائیں گے نہیں بلکہ کم کریں گے، الیکشن کے بعد ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ، پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لئے پیپلزپارٹی کو ہماری مخالفت میں بات کرنا ہو گی۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ خاور مانیکا کا انٹرویو سنیں اور دیکھیں کہ وہ سچ کہہ رہے ہیں یا نہیں، میری اطلاعات کے مطابق خاور مانیکا نے اپنی بیوی اور پی ٹی آئی چئیرمین کے متعلق جو باتیں کیں وہ سچ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف بننے والا اپوزیشن اتحاد بعد میں حکومتی اتحاد تو بنا لیکن وہ کبھی بھی انتخابی اتحاد نہیں تھا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے ساتھ صوبہ خیبرپختونخوا میں اتحاد کی تجویز ضرور ہے لیکن ابھی اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

رانا ثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جمہوریت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے اس لئے اب شاید سیاست میں ماضی کی طرح مداخلت نہ ہو سکے ،چیئرمین پی ٹی آئی کا اب سیاسی مستقبل وہی ہوگا جس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بحرانوں سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ہے ، ن لیگ کی قیادت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ، ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ، آنے والے دنوں میں مزید افراد ن لیگ کا حصہ بنیں گے اور ن لیگ حکومت بنائے گی جبکہ جنوبی پنجاب سے ن لیگ 40سے46نشستیں حاصل کرےگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version