Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیل کود اور تفریح لازم و ملزوم ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمئیر لیگ کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے ، ٹیپ بال کراچی میں کرکٹ کا چہرہ ہے جو گلی کوچوں اور سڑکوں پر کھیلی جاتی ہے۔

 گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے، نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کےلئےسازگار مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ کراچی ٹیپ بال پریمئیر لیگ نئے ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے اہم ثابت ہوگی۔

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں نوجوان ٹیپ بال سے کھیل کر ہی آگے بڑھتے ہیں، صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version