اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمںٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی پی پی پی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی جس میں انتخابی حلقوں میں امیدواروں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت دے دی۔
صدر آصف زرداری سے پی پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، حسن مرتضی، شہزاد چیمہ، ثمینہ خالد گھرکی، امتیاز صفدر وڑائچ و دیگر سے بھی ملاقات ہوئی۔
اس کے علاوہ آصف علی زرداری نے پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گل، جمیل منج، سونیا خان، اعجاز احمد سماں سمیت ودیگر سے بھی ملاقات کی۔
صدر آصف زرداری کی پی پی پی پنجاب کے ڈویژنل صدور سلیم حیدر، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، عنایت علی شاہ اور غلام فرید کاٹھیا سے بھی ملاقات ہوئی۔
دو روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے، مھجے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کروائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔
قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
