نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے روسی سفیر کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سبکدوش ہونے والے روسی سفیر ڈینیلا گانچ کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے الوداعی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر ڈینیلا گانچ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے عالمی سطح پر دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلق کی تعریف کی۔
ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باہمی تعلقات کے بتدریج استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ باہمی مفید تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس علاقائی اور عالمی مسائل میں کلیدی کردار کا حامل ہے، باہمی ربط اور توانائی کے شعبے باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ہوں گے، روس پاکستان کا اہم شراکت دار ہے، دوطرفہ اقتصادی تعلقات دونوں ممالک اور خطے کی عوام کے لیے مفید ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
