Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان دنیا کا ’سب سے سستا ملک‘ قرار، مہنگا کون سا؟

پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔

ورلڈ اسٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے؛ یہاں ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز/رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔

اس سے قبل مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس Numbeo.com نے بھی پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک قرار دیا تھا، مختلف تنظیموں/کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کو مسلسل سستے ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے رہائشیوں کے پاس معاشی مشکلات کے باوجود زندگی کی بہتر سہولیات موجود ہیں۔

عالمی اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 میں وینزویلا کا مہنگائی کی شرح میں پہلا نمبر رہا؛ وینزویلا 398، لبنان 139، ترکی 47.83، مصر 36.5 اور پاکستان 26.89 فیصد؛ متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجوں کے باوجود پاکستان معاشی ترقی اپنانے میں کامیاب رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے، معاشی صورتحال کے بعد مزید بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، آئی ایم ایف سے 3.0 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ حاصل کرنا ان ہی اثرات میں سے ایک ہے، پاکستان نے آئی ٹی اور غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے، گزشتہ دو سالوں کے دوران ترسیلات زر اسٹاک ایکسچینج اور برآمدات میں مثبت رجحانات دیکھے گئے ہیں۔

پاکستان کے بارے میں عالمی مطالعات سے حاصل ہونے والے مثبت اشاروں میں جی ڈی پی میں اضافہ، گندم کی پیداوار میں اضافہ، CPEC منصوبے اور برآمدات اور ترسیلات شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version