یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کا امکان ہے، یکم دسمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 37 پیسے کمی متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 85 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 18 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو بجھوائے گا، قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باعث ہو گی۔
وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین یکم سے 15 دسمبر تک کیلئے ہو گا۔
