Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے خوشخبری: چینی بحران کا خطرہ ٹل گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے ایک اور ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا 138 روپے میں پڑی، آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 10.37 روپے سستی چینی خریدی گئی، کارپوریشن نے چینی 60 ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر کے تحت خریدی، ذرائع

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی جو 135 روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے پڑی تھی۔

اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا 150 روپے میں پڑی تھی۔

حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث دو بار چینی کا بحران پیدا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version