الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت پنجاب کی 875 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے اس فیصلے سے حکومت پنجاب کو آگاہ بھی کردیا ہے۔
پنجاب کی 876 نئی اسکیمیوں میں سے صرف قبرستان کے حوالے سے بھجوائی گئی واحد اسکیم کی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نئے قبرستان کی 10 ملین روپے کی اسکیم کی اجازت دی ہے۔
