Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس قوم کے نوجوان ہی اب اس ملک کا فیصلہ کریں گے، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اس قوم کے نوجوان ہی اب اس ملک کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاک چائنا سنٹر کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو چاند تارے بہت خوبصورت ہیں مگر میرے سامنے نوجوان بچے بچیاں ان سے بھی خوبصورت ہیں، اس قوم کے نوجوان ہی اب اس ملک کا فیصلہ کریں گے، آنے والے الیکشن میں نوجوان بار بار ملک کو لوٹنے والوں کی بجائے ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں، جس طرح کی قیادت ہوتی ہے ویسی ہی قوم بن جاتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، اس ملک زمرد کی کانیں بھی خسارے میں ہیں، ملک کے خسارے کی وجہ کرپٹ قیادت ہے، ہمارے ارکان اسمبملی و وزرا حکومت میں آکر لینڈ کروزر اور کوٹھیوں کا مالک بن جاتا ہے، جب وزیر اعظم و صدر چور ہوں گے تو بازار کا چوکیدار چور کیوں نہیں ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ایران گیا تو مجھے انہوں نے توشہ خانہ دکھایا، ہمارے حکمرانوں کے دیئے توشے وہاں محفوظ ہیں، ہمارے حکمران کوئی بی ایم ڈبلیو لے گیا کوئی گھڑی لے گیا کوئی سونے کا قلم لے گیا، توشہ خانہ لوٹنے والوں میں سب کے سب حکمران ملوث رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ گورا انگریز چلا گیا مگر اس کا نظام حکومت و عدالت سمیت ہر جگہ موجود ہے، پاکستان کو قرض اتارو ملک سنوارو تبدیلی سب سے پہلے پاکستان اور روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوٹا گیا، ملک پر ڈیزل، پیٹرول، آٹا، ڈالر مافیا نے قبضہ کرلیا ہے، مافیاز کے قبضے سے ملک کو نوجوان ہی چھڑا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر ظلم کی آخری حدیں پار ہوگئی ہیں، ہمارے وزیر اعظم دو ریاستی حل کی بات کرتے ہیں، کیا کسی قابض کو گھر پر قبضہ کرنے کے بعد آدھا گھر دیا جاسکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے غزہ پر ایک بھی جلسہ کیوں نہیں کیا وجہ معلوم کریں، یورپ میں بڑے بڑے مظاہرے ہورہےہیں مگر ہماری یہ سنگدل جماعتیں ایک مظاہرہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version