پاکستانیوں کو پیٹرول پر ریلیف ملنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 37 پیسے کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 85 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی اور برینٹ بینچ مارک 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلا گیا ہے۔
سعودی عرب 2024 کے اوائل میں رضاکارانہ طور پر تیل کی سپلائی میں کٹوتی کر سکتے ہیں، اجلاس میں تیل کی پیداوار مزید کم کرنے کے منصوبوں پر بات چیت بھی متوقع ہے۔
اس تمام منظر نامے کا اثر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر پڑا اور قیمتیں کم ہوگئیں۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کو بھی پہنچنے کا امکان ہے، یکم دسمبر کو ممکنہ طور پر پاکستانیوں کو ایک بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
