معروف پاکستانی سیاسی شخصیت محمد ایاز خان کو قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن مردان سٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ایاز خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ایاز خان گزشتہ رات اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ موسم کورونہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا لیکن وہ دم توڑ چکے تھے تاہم تھانہ پارہوتی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
