Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی

آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم ترین معاملہ طے ہوگیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی،پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی،جبکہ سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہوگی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگی،بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہوں گی۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہونگی،کے پی کے میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیرپور، سانگڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک نشست کم ہوگئی ہے۔

خیرپور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے کم ہوکر 6 ہوگئیں جبکہ سانگھڑ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 6 سے کم ہوکر 5 ہوگئیں اور ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہو کر 2 ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملیر کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 5 سے بڑھ کر 6 ہوگئیں جبکہ کراچی ایسٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل ہوا ہے۔

حلقہ بندیوں میں سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوگئی ہے، سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 رہ گئی ہیں جبکہ حلقہ بندیوں میں کراچی ساؤتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں میں 593 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہوگی جس میں خواتین کی 132 مخصوص اور غیر مسلم کہ نشتوں کی تعداد 24 ہوگی، چارون صوبوں میں مجموعی طور پر 749 نشستیں ہوں گی۔

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی 65 ممبران پر مشتمل ہوگی جن میں 51 جنرل،11 خواتین اور 3 غیر مسلموں کہ نشتیں ہوں گی۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی 145 ممبران پر مشتمل ہوگی جن میں 115 جنرل ،26 خواتین اور 4 اقلیتوں کی نشتیں ہوں گی۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی 371 ممبران پر مشتمل ہوگی جن میں 297 جنرل نشتیں،66 خواتین کی مخصوص اور 8 اقلیتیں ممبران کی مخصوص نشستوں ہوں گی۔

سندھ اسمبلی 168 ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہوگی جن میں130 جنرل،29 خواتین اور 9 اقلیتی ارکان کی مخصوص نشستیں ہوں گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version