ملک میں فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اہم فصلوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی شعبے میں مجموعی نمو کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی، اہم فصلوں کے زیر کاشت رقبے میں اضافے کی وجہ سے پیداوار میں عمومی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پیداوار مجموعی طور پر 11.16 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے؛ چاول، کپاس اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بالترتیب 21، 11 اور 5 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی۔
زیر کاشت رقبے میں 11 فیصد کی کمی کے باوجود چاول، کپاس اور مکئی کی زیادہ پیداوار نے زرعی شعبے پر مجموعی طور پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں۔
