Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 28 اور ایئرپورٹ 22)، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 03، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 16، کالام 11، دیر (اپر اور لوئر 10)، سیدو شریف 11، مالم جبہ 07، کاکول، چی پتن، 03، دروش 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ، چلاس، گلگت اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06،کالام اورقلات میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version