Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کو عربی کورسز لازمی کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب شاعری میں بہت مماثلت ہے، پاکستان اور آرٹس کونسل کے توسط سے کتابیں یو اے ای پہنچائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ یو اے ای میں کتابوں کے عربی میں ترجمے کیے جائیں گے، پاکستانی ثقافت پر بھی بہت سی کتابیں یو اے ای بھیجی گئیں۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای میں آئی ٹی، صحت اور بینکنگ کے شعبے بہت مضبوط ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version