Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی متعارف کرادی گئی ہے۔

  نادرا کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version