Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کے لیے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دیئے ہیں، نئے قوانین کے تحت ویزہ کے قواعد و ضوابط مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

 ورک ویزہ کے لیے اب عمر کی حد 24 سال کر دی گئی ہے۔ نئے قوانین کے تحت سعودی شہری، خلیجی ممالک کے شہری، سعودی شہریوں کی غیرملکی بیویاں اور ان کی مائیں اور سعودی پریمیم ریزیڈنسی پرمٹ کے حامل لوگ غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم ملازمت پر رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہاؤس کیپرز، ڈرائیورز، ہاؤس میڈز، صفائی ورکرز، باورچی، گارڈز، کسان، درزی، نرسز، ٹیوٹرز اور بچوں کے لیے آیا کی کیٹیگریز میں غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم نوکری دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version