Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہروں کا بیڑا غرق کردیا ہے ، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کے شہروں کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے4 بدترین شہروں میں ہوتا ہے، صوبائی خودمختاری کے نام پر15سال کراچی کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعصب صوبائی حکومت نےکراچی کو کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا، ہمارے دور کے میگا پراجیکٹس سے آج یہ شہر چل رہا ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں حکمرانوں سے آئینی اختیارات چاہئیں، مقامی حکومت کے نمائندوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ طے کیا ہے کہ اب کسی کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہو تو وہ ہمیں اختیارات و وسائل دے، اس کے لئے ان کے حقوق کا آئینی تحفظ ضروری ہے۔

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والوں نے پورے سندھ کے شہروں کا بیڑا غرق کردیا ہے، اپنےکاموں سے مخالفین کی منفی سیاست کو دفن کردیں گے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ باغ جناح میں 21 جنوری کو شام 4 بجے ایم کیو ایم پاور شو کرےگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version