Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوداع تحریک انصاف؛ پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان شادی خیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان شادی خیل نے آئی پی پی کے رہنما میجر (ر) خرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے کروں گا، آئندہ الیکشن پی پی 88 سے لڑوں گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما طاہرہ نسیم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version