راولپنڈی میں پرانے ایئر پورٹ روڈ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے باعث 1 شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پرانے ایئر پورٹ روڈ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 1 شخص جھلس کر زخمی ہوا ہے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
12 ایمرجنسی گاڑیاں اور 30 ریسکیو اہلکار فائر فائٹنگ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
