موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ کار میں آنے والی تمام نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے جرمانوں کے مطابق موبائل استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو 500 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ کار اور چھوٹی گاڑیوں (LTV) کا جرمانہ 2000 روپے اور بس، ٹرک (HTV) کا جرمانہ بڑھا کر 5000 روپے کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق نئے جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ موٹروے پولیس کے پرانے احکامات کے مطابق یہ جرمانہ 300 روپے تھا۔
