Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آج اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اس پانچویں اجلاس کی صدارت قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے کی۔

مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ نے آج بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور صوبہ بلوچستان میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version