Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس کے دوران پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی، نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) قوم کو امن ترقی اور معاشی خوشحالی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں 10 سال کی حکومت نے عوام کو کچھ نہ دیا، عوام کے وسائل کو صرف بے دردی سے لوٹا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کو متحد ہو کر پوری یکسوئی اور عزم سے کام کرنا ہو گا، نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی معاشی بدحالی بے روزگاری مہنگائی سب کا خاتمے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version