Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج درخواستوں کے بارے میں وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان

حج درخواستوں کے بارے میں وزارت مذہبی امور نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے ہفتہ اور اتوار بھی بینک کھلے رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ریگولر یا اسپانسرشپ اسکیم میں درخواست کیلئے بینکوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی منگل 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version