Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی سے عراقی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عراق کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت اوراخلاص کے رشتے ہیں،مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے، لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلییٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے،سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سنٹرزز راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ماہ میں فعال ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق اورپنجاب کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

عراقی سفیر حامد عباس لفطا نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version