Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل؛ زبیدہ جلال کا نیب ٹیم کے سامنے اہم بیان ریکارڈ

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل تحقیقات کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے متعلق نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنا لیا، جس میں کہا گیا کہ کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کروانے کی سفارش کی تھی۔

نیب رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے کابینہ اجلاس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا،190 ملین پاؤنڈز اور این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظورکیا گیا، اس سنجیدہ معاملے پربغیرکسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیا گیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ میرے اصرار کے باوجود سابق وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے مؤقف اختیار کیا کہ190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے اور واپس آنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version