Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال عالمی سطح پر 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔

آج دس دسمبر کے دن انسانی حقوق کے عالمی دن کو وقار، آزادی اور انصاف کے عنوان سے دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔

دوسری عالمی جنگ کی بدترین تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 دسمبر 1948 کو ہر سال انسانی حقوق کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دارالحکومت میں پاسبانِ حُریت جموں کشمیر اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مقبوضہ جموں کشمیر اور فلسطین و غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف سینکڑوں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کی۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر مظاہرین کتبے اور بینرز اٹھا کر ریلی میں شریک ہوئے جن پر بھارتی جنگی جرائم کی تفصیلات درج تھیں۔

کشمیری مظاہرین سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیے جس کے دوران ریلی میں شریک کشمیری مظاہرین نے پاکستان، کشمیر اور فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

کشمیری مظاہرین “ظالموں جواب دو خون کا حساب دو”، “جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے”، “قاتل قاتل مودی قاتل”، “قاتل قاتل یاہو قاتل” کے نعرے لگائے۔

کشمیر و فلسطین میں نہتے شہریوں کے قتل عام کیخلاف سینکڑوں افراد منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھی ریلی میں شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version