Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن سے انتہائی اہم خبر آ گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق درخواست پر مشاورت کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی مشاورت سے متعلق نجی اخبار کی خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version