Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حلقہ بندیوں پر تحفظات سے متعلق پیپلزپارٹی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات دور کرنا چاہتی ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات دور کرنے سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کا وفد چاروں صوبوں سے نمائندگی کرے گا اور اس دوران پیپلز پارٹی اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو حلقہ بندیوں میں آبادی کے تناسب پر اعتراض ہے، بلوچستان میں حلقہ بندیوں سمیت امن و امان کے مسائل ہیں، پی پی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات  دور کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے، پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا احترام کرے گی، الیکشن کمیشن سے ملاقات کا مقصد عام انتخابات کے انعقاد میں مسائل کا حل ہے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، ضیاء الاسلام حسن شامل ہوں گے جبکہ پنجاب سے قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، سید موسیٰ گیلانی، عبدالقادر شاہین، خیبرپختونخوا سے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان اور بلوچستان سے چنگیز خان جمالی، سینیٹر روزی خان کاکڑ شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version