Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا پروگرام اپنا منشور ہے کوئی اتحاد کرنا چاہے تو کرے، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے چور دروازے سے نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تحفظات سیکورٹی کے اس لیے نہیں کہ ہم نے ایسی عادت نہیں بنائی ہوئی ہے، میں عوام میں جاتا ہوں لوگوں سے ملتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کا کام ہے صاف شفاف الیکشن کرانا، حکومت اور الیکشن کمیشن کو ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم سے تلوار لے لی گئی تھی ہم تیر کے نشان پر الیکشن لڑتے ہیں، نئی نسل کو تو تلوار کا نشان بھول گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نئی جماعت کو بلے کا نشان ملنا یا نا ملنا یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جب اسمبلیاں تحلیل ہوئیں ہم نے تب ہی انٹرویو کیے تھے، بلاول بھٹو الیکشن کمپین کے حوالے سے پورے سندھ کا دورہ کر چکے ہیں، بلاول بھٹو اب پنجاب میں الیکشن کمپین کے لیے آرہے ہیں، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version