Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی چارج کمشنرز کے سپرد

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی چارج کمشنرز کو دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین کی چارج کمشنر سکھر فیاض عباسی کو دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق پھل 16 جون 2023 کو رٹائر ہوگئے، کراچی بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ کے چیئرمین کی چارج کمشنر کراچی سلیم راجپوت کو دے دی گئی، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ کراچی 23 نومبر 2023 سے خالی تھی۔

ترجمان نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگراںوزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے چیئرمین کی چارج وائس چانسلر سکرنڈ یونیورسٹی سے واپس لے لی، وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی چارج کمشنر نواب شاہ کے سپرد کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کمشنران کو تعلیمی بورڈز کی فوری چارج لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version