بیرون ملک نوکریاں حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر نگران حکومت نے 2 اہم اقدامات کرتے ہوئے مزید 6 شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ساتھ ہی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء کے مقام سے ہی پروٹیکٹوریٹ بنوانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
ان اقدامات سے اب بیرون ملک ملازمت کے لیے شہری ملک بھر کے کسی بھی پروٹیکٹوریٹ دفتر جا سکیں گے۔
فیصلے کے تحت نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر،آزاد کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بنیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15ہوجائے گی۔
اس سے قبل کراچی ، لاہور ، پشاور ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، ملتان ، مالاکنڈ ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں دفاتر موجود ہیں۔
