سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
کرنل (ر) محمد انور نے اس موقع پر کہا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وعدے پورے کرینگے، پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے، ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہو گا، غریب آدمی کو 75 سال وعدوں پر ٹرخایا گیا، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔
صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ بجلی پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں۔
