اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 24 دسمبر سے 8 جنوری تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے مطابق 9 جنوری سے کیسز کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چھٹیاں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
