الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹریننگ روکی گئی ہے۔
کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو حکم جاری کرتے ہوئے انہیں مراسلے ارسال کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے کے احکامات دے دیے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آر او، آر اوز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا تھا۔
ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد
الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھا جس میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کی تعیناتی 11 دسمبر کو کر چکا ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز اس وقت عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔
