یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈزکے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی جبکہ معروف برانڈ کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا جبکہ برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔
دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
