سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی قیادت کے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر سے معاملات طے پا گئے۔
ہمایوں اختر کا آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ہمایوں اختر آج دوپہر تین بجے پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیرترین، اسحق خاکوانی، عون چوہدری نے دو روز قبل ہمایوں اختر سے انکی رہائشُ گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے دوران قیادت نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔
ماضی میں ہمایوں اختر (ن) لیگ، (ق) لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
