Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہم رہنما نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں

سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہو چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے، معاشی بحران کا حل مشکل ہے۔

سردار مہتاب عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version