عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ایم کیو ایم نے چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال سے تبدیلی کا مطالبہ کرے گی۔
ایم کیو ایم وفد جلد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے بھی ملاقات کرے گا جس کے دوران الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کے صوبے کے انتخابات میں عمل دخل نہ ہونے سے متعلق تحفظات رکھے جائیں گے۔
ایم کیو ایم کے مطالبے پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ (ن) لیگ کو بھی دونوں ناموں پر شدید تحفظات ہیں۔
