Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ الیکشن التوا کا شکار ہوں، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ الیکشن التوا کا شکار ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس کراچی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو چاہتی تھی کہ الیکشن وقت پر ہوں اور واحد لیڈر بلاول بھٹو زرداری صاحب تھے جو ڈور ٹو ڈور کمپین میں مصروف تھے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچھ جماعتیں الیکشن پروسیس سے بھاگنے کے لئے عدالت گئیں، کچھ لوگوں نے لاکھوں گھروں کی بات کی کچھ نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بات کی، کوئی کہتا ہے ایٹم بم ہم نے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیاں جھوٹ کی بنیاد پر اپنا کمپین چلا رہی ہیں، پیپلزپارٹی مثبت طرز عمل سے اپنی کمپین چلا رہی ہے لیکن کچھ لوگ اپنی انتقام کی سیاست سے باہر نہیں آرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس وقت جوڑنے اور روزگار دینے کی ضروت ہے، جو صرف پیپلزپارٹی کر رہی ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو جوڑنے کی بات کر رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پورے ملک میں بھرپور انداز میں مہم چلائے گی،27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش اے بی بی شہید کی برسی پہ شاندار مہم کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version