پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف) پنجاب کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دوسری بیٹھک ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) اور ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں جماعتوں نے اپنی مرکزی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور سے متعلق مذاکرات جاری رکھنےکا فیصلہ ہوا، عنقریب جے یو آئی اور مسلم لیگ ن ایک فارمولے پر متفق ہوجائیں گے۔
اس موقع پر حافظ نصیر احمد احرار، احسن اقبال، راؤ عبدالقیوم اور سید زکریا شاہ بھی موجود تھے۔
