تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ان کے وکیل سردارعبد الرازق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وکیل سردارعبد الرازق اور چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری ہونے، قانونی امور اور آئندہ الیکشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔
اس دوران پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔
