Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردار لطیف کھوسہ آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے

سردار لطیف کھوسہ آج تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ آج خاندان کے افراد اور کھوسہ برادری کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

آج دوپہر دو بجے سردار لطیف کھوسہ اپنی رہایش گاہ پر پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، سچ کی آواز کو زیادہ شدت سے بلند کرنے کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version