Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاگیردارانہ جمہوریت کیخلاف جہاد کریں گے،خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ جمہوریت کیخلاف جہاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے تصویر پاکستان اور اتحاد پاکستان بیٹھا ہے، آج کا اجتماع یقین اور امید دلا رہا ہے ایک روشن صبح ہونے والی ہے، آج پورے پاکستان کو یہاں سمیٹ کر بٹھا دیا ہے، آج پہاڑوں، ریگستانوں، کھیتوں و تمام زبانوں کو یہاں جمع کردیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام عہد کریں خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کا خاتمہ کریں گے، جاگیردارانہ جمہوریت کے خلاف جہاد کریں گے، کراچی کو متحد کرلیں پاکستان متحد ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کومتحد کرلیں پاکستان متحد ہو جائے گا، پیپلزپارٹی یہ نہیں کہتی ہم ووٹ کے ذریعے جیتیں گے، پیپلزپارٹی کہتی ہے نوٹ کے ذریعےالیکشن خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم نے 2005 میں اس شہر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے اس فیصلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور کراچی دنیا کے چند ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں کے تمام لوگوں کا دکھ یکساں ہے، کراچی کی تعمیر اور خوشحالی پاکستان کی کامیابی ہے، آب آئندہ آپ کسی سازش کا شکار نہ ہوجائیے گا، اب ہم امن کا ہیغام لائے ہیں، ہم ایک شمولیتی اور شراکتی جمہوریت کا پیغام لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں میڈیا سے کہتا ہوں کہ محبت کے اس پیغام کو پورے پاکستان تک پہنچائیں، ہم نے اس روشنی کا آغاز کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک بنے جوکہ ملت اسلامیہ کے لئے ایک ماڈل ہو، دنیا کے اسلامی ممالک کے مسلمان پاکستان کو اپنا مسیحا جانیں، ہم پاکستان کو اس مقام پر ضرور پہنچائیں گے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آپکی اجازت سے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ احسن آباد نے ہمارے نمائندے کی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version