احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک انتقام کے نام پر نہیں چلتا، ن لیگ پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کرےگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی پی اور پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی ترقی نہیں ہوئی، ن لیگ پنجاب کی طرح ملک کیلئے ترقی کا پلان دے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس مکمل لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، پی پی چاہتی ہے2018 کی طرح نوازشریف کو الیکشن باہر کیا جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، نوجوان اس بار ن لیگ کو ووٹ دیں گے جبکہ الیکشن کے بعد تمام ادارے مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے ستون کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے جبکہ ملک میں10 سے 15سالہ معاشی پالیسی ہونی چاہیے پھر ہی ملک ترقی کرے گا۔
