سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے حامد سعید کاظمی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران نیئر حسین بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔
آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔
