اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #Earthquake pic.twitter.com/BeJWsllUGg— BOL Network (@BOLNETWORK) December 18, 2023
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔
