Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج پر اکیلی جانے والی خواتین کا بڑا مسئلہ حل

وزارت مذہبی امور نے حج پر اکیلے جانے والی خواتین کے مسئلے کا نوٹس لے لیا۔

اکیلی خاتون عازم کو حج پر جانے کے لئے والدین یا شوہر کی عدم موجودگی میں اجازت نامہ کس سے لینے کی مشکلات کا سامنا تھا۔

وزارت مذہبی امور وزارت مذہبی امور نے صرف والدین اور شوہر سے اجازت لینے کی شرط میں نرمی کردی ہے، اب اگر کسی عازم خاتون کے والدین اور شوہر نہیں ہوں گے تو ان کے قریبی محرم رشتے بھائی، بیٹا، چچا، ماموں اور بھانجا وغیرہ بھی اجازت دے سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے پہلے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اکیلی حج پر جانے والی عازم خاتون کو صرف والدین اور شوہر سے اجازت لینے کی پابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے بعض اوقات ایسی عازم خواتین کو مشکلات پیش آرہی تھیں جن کے والدین یا شوہر دستیاب نہیں ہیں۔

تاہم اب وزارت مذہبی امور نے اگلے نزدیک ترین محرم رشتہ دار مثلًا بھائی، بیٹا، چچا، ماموں، بھانجا وغیرہ سے حلف نامے کا استعمال درست قرار دے دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے ایسی خواتین کے لیے وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو محرم رشتوں کے فوت ہونے کی صورت میں پہلے جاری کردہ نوٹیفیکیشن خاموش تھا تاہم ایسی خواتین کی آسانی کے لیے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے نئے اجازت نامے کی شرائط کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version